Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.


 
HomeHome  GalleryGallery  Latest imagesLatest images  SearchSearch  RegisterRegister  Log in  

 

 A Hidden Virus in USB

Go down 
AuthorMessage
sahil_jaan




Posts : 50
Join date : 2015-01-22
Age : 32
Location : RawalPindi

A Hidden Virus in USB Empty
PostSubject: A Hidden Virus in USB   A Hidden Virus in USB EmptyThu Jan 22, 2015 8:18 am

مختلف الیکٹرانک ڈیوائسز کو آپس میں جوڑنے اور ڈیٹا ٹرانسفر کے لیے آج کل یو ایس بی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ فلاپی ڈسک اور سی ڈی / ڈی وی ڈی کے مقابلے میں یو ایس بی کے ذریعے ڈیٹا ٹرانسفر زیادہ آسان اور تیز تر ہے۔

usb hack
یو ایس بی کا استعمال خطرناک بن گیا، چپ میں موجود خفیہ وائرس کا انکشاف
آپ سبھی یہ بات جانتے ہونگے کی اکثر یوایس بی ڈیوائسز ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں وائرس اور مالوئیر منتقل کرنے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔ لیکن اگر آپ اچھا اور اپڈیٹڈ اینٹی وائرس استعمال کررہے ہیں تو پھر وائرس کی فکر سے نجات مل جاتی ہے۔

تاہم اگر وائرس کو یو ایس بی کی چپ میں چھپایا جائے تو دنیا کا کوئی بھی اینٹی وائرس اسے سکین نہیں کرسکتا۔ جی ہاں یوایس بی کی چپ جس میں موجود سافٹوئیر (فرموئیر) کمپیوٹر کو یہ بتاتا ہے کہ اسکے ساتھ لگائے جانے والی یوایس بی، ڈیٹا ڈرائیو ہے،کی بورڈ ہے یاپھر کوئی موبائل وغیرہ۔

حال ہی میں لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی
Black Hat Hackers Conference
کے دوران جرمن ریسرچرز نے یوایس بی چپ میں وائرس اور مالوئیر کی نشاندہی کرکے ساری دنیا کو پریشانی میں مبتلاکردیا۔

کانفرنس کے موقع پر دکھائے جانے والے تجربات میں ایک وائرس زدہ یوایس بی کو جب کمپیوٹر سے لگایا گیا تو کمپیوٹر نے اسے بطور کی بورڈ پہچانا، حالانکہ وہ کی بورڈ نہیں تھا۔ اب یوایس بی میں موجود وائرس آپ کے کمپیوٹر کی ہر دبائی جانے والی کی کا حساب رکھ سکتا ہے اورنہ صرف آپ کی ذاتی معلومات بلکہ خفیہ ترین پاسورڈز بھی بغیر کسی تگ و دو کے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

دوسرے تجربہ میں یوایس بی نے نیٹورک کارڈ کا روپ دھارا اور کمپیوٹر کو دھوکہ دیا جسکی بدولت انٹرنیٹ کی تمام ٹریفک اب وائرس کے کنٹرول میں تھی۔ یعنی آپ جو ویب سائیٹ کھولیں یا اپنی معلومات وہاں انٹر کریں یہ سب کچھ ہیکرز تک پہنچ سکتا ہے۔

صرف یہی نہیں یو ایس بی کی فرموئیر میں تھوڑی بہت تبدیلی کرکے اسے کسی بھی مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، اور خطرناک بات یہ ہے کہ دنیا کا کوئی بھی اینٹی وائرس ایسی یوایس بی کو شناخت نہیں کرسکتا اور صارف کو بھی اس ہیکنگ کا پتہ نہیں چلے گا۔

سیکیورٹی ایکسپرٹس کے مطابق، یہ عین ممکن ہے کہ آپ کا کمپیوٹر پہلے ہی ہیک ہوچکا ہو، اور ہیکرز آپ کے ہر عمل پر نظر رکھے ہوئے ہوں۔ فی الوقت اس چوری کا کوئی توڑ ممکن نہیں جب تک یوایس بی سٹینڈرز کو مزید محفوظ نہ بنایا جاسکے، اپنے کمپیوٹر کے ساتھ یو ایس بی لگاتے وقت سو بار ضرور سوچیے۔
Back to top Go down
 
A Hidden Virus in USB
Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
 :: Softwares-
Jump to: